پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ

119

واشنگٹن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پراتفاق کیا ہے۔کریملن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ولادی میر پیوٹن اور ٹرمپ نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے خصوصی ملاقات کے لئے حالات فراہم کرنے اور ٹیلی فونی رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔