‏کورونا وائرس ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع ہوچکی ، 55ہزار ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا ٹویٹ

74

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ‏کورونا وائرس ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع ہو گئی ہےاور 55ہزار ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب تک 25لاکھ افراد کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا چکے، اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ہر صورت کورونا وائرس ویکسی نیشن کرائیں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔