اٹھائیسواں واں عرب سربراہ اجلاس 29 مارچ کو عمان میں منعقد ہوگا

136

عمان ۔ 16 نومبر (اے پی پی) 28 واں عرب سربراہ اجلاس آئندہ برس 29 مارچ کو اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوگا۔اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودہ کے مطابق سربراہ اجلاس سے قبل مارچ کی 23 تاریخ سے وزراء، مستقل مندوبین اور اعلی ذمے داران کی سطح پر سیاسی ، اقتصادی اور تکنیکی نوعیت کے تمہیدی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔