ڈیبی ہاکلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں

133

ویلنگٹن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) کیوی ٹیم کی سابق کپتان ڈیبی ہاکلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی نئی صدر منتخب ہو گئیں، وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی 122 سالہ تاریخ میں ملکی کرکٹ بورڈ کی صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ہاکلے نے سٹیفن بوک کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے اور وہ اگلے تین برس تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔