خوبصورت ملک پاکستان میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہیں، آپ ہمارے لاہور اور کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

49
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خوبصورت ملک پاکستان میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اپنے دورہ کے دوران آپ ہمارے لاہور اور کراچی کے دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلین مینز ٹیم کے دورہ پاکستان کی توثیق کر دی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔