اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر قیادت فارن آفس سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی، وزیرمذہبی پیر نور الحق قادری، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخرامام،
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ، اراکین پارلیمنٹ، حریت رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پرریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کو ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔