کشمیریوں کو جس قسم کی بھی سپورٹ چاہئے ہم ان کو دے رہے ہیں ۔ڈاکٹرشیریں مزاری

95
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پانچ فروری کوہر سال پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے،ہم آج کے دن اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،

کشمیریوں کو جس قسم کی بھی سپورٹ چاہئے ہم ان کو دے رہے ہیں اور دیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق اور بی جے پی کے فاشسٹ بیانیے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ آج کے دن ہم پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جنگی جرائم کا اقوام متحدہ نوٹس لے کر ہندوستان کے خلاف ایکشن لے۔