کوئٹہ۔5فروری (اے پی پی):بلوچستان کے مختلف شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی نےپرچم کشائی کی گئی ڈپٹی کمشنر پشین کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی
ریلی شرکاءنے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاءنے کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین محمد ظفر علی آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صدر محمد رسول وفا کاکڑ نے ریلی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پوری لگن سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اور جدوجہد آزادی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں جبکہ ان کی مکمل آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ بحیثیت مسلمان قوم ہم سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں جبکہ کشمیر ہماری شہ رگ اور کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ اور انسانیت کی حفاظت پر مبنی ہے۔اس لیے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارا انسانی،اخلاقی،مذہبی اور دینی فرض بنتا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294069