وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ا ن کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

93

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔