‏عمر امین گنڈاپور کے بارے میں فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ٹویٹ

83
فوج کی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں، حکومت ان افواہوں کی مذمت اور مکمل تردید کرتی ہے،چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمر امین گنڈاپور کے بارے میں فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمن کو واضح شکست کا سامنا تھا، ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو اس بنیاد پر نااہل قراردیا گیاکہ ان کا بھائی انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے،ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں۔