چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چےمپئن شپ کا مین راﺅنڈ (کل) شروع ہوگا

107

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چےمپئن شپ کا مین راﺅنڈ (کل) جمعہ سے مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ ہانگ کانگ کے لےوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں 44 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس مےں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، سکاٹ لےنڈ، مصر، ہالےنڈ، انگلےنڈ، نےوزی لےنڈ، آسٹرےا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔