ٹرمپ ایک حقیقی حلیف ثابت ہو سکتے ہیں، بشارالاسد

113

دمشق ۔ 16 نومبر (اے پی پی) شام کے صدر بشارالاسد نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممنکہ طور پر اپنا ایک حقیقی حلیف قرار دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شامی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کو ایک ساتھی بننے کے لیے دہشت گردوں اور امریکی انتظامیہ میں برابری کی مخالف قوتوں کے خاتمے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا ہو گا۔ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بشارالاسد کا اس تناظر میں یہ پہلا باقاعدہ بیان ہے۔