چین کے صدر شی جن پنگ لاطینی امریکا کے سہ ملکی دورے پر روانہ ہو گئے

134
Chinese President
Chinese President

بیجنگ ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ لاطینی امریکا کے سہ ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شی جن پنگ ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا، پیرو کے صدر پیڈرو پیبلو کوزینسکی اور چلی کی صدر مشیل باشیلے کی دعوت پر 17 سے 23 نومبر تک سہ ملکی دورہ کر رہے ہیں۔ چینی صدر دورے کے دوران پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایشیاءپیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے 24ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ شین جن پنگ ایکواڈور، پیرو اور چلی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی چینی صدر کے ہمراہ ہے۔