‏وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی بہترین کارکردگی پر دس وزارتوں کو مبارکباد

78

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دس وفاقی وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو کوئی بھی وزارت مکمل کر کے وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے،اگلی دفعہ ان شاء اللہ۔