وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈزاور منسٹری کےاعلی حکام کا اجلاس

69

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت وزارت کے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز اور منسٹری کےاعلی حکام کا اجلاس ہوا، جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری طاہر خورشید اور ایڈیشنل سیکرٹری راشد لنگڑیال نےبھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی اعلی کارکردگی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پوری منسٹری وزیر اعظم کے وژن پرپورا اتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی لگن کے ساتھ اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے انہوں نے کہا کےوہ دن دور نہیں جب ہم بھی چین کی طرح کامیاب قوم بن سکیں گے۔

قائد کے پاکستان کو ہمیں اونچائیوں پر اسی محنت سے پہنچانا ہے سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کے وفاقی وزیر کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کے پاس فنڈز اور ریسورسز کی کمی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کی لیڈرشپ کی وجہ سے ہم وزیراعظم کے وژن کو پورا کر رہے ہیں اپنے تمام افسران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے پرفارم کر کےدکھایا ۔