پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

106

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

پاکستان نے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔