فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ سے پہلی بچی کی پیدائش سعید اللہ خان کے گھر ہوئی ہے،ننھے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

86

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏الحمدللہ!فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ سے پہلی بچی کی پیدائش سعید اللہ خان کے گھر ہوئی ہے،ننھے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے خیبر پختونخوا،پنجاب ، آزاد جموں و کشمیر،گلگت بلتستان اور تھرپارکر سمیت 4 کروڑ سے زیادہ خاندان (18 کروڑ آبادی )قومی صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکیں گے۔