‏شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز ملازمین کے کیس کی کھلی سماعت کے لئے اسمبلی میں قرارداد جمع کروائیں گے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

88

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کے ایف آئی اے کے رمضان شوگر ملز ملازمین کے کیس کی کھلی سماعت کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائیں گے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف کومقصود چپڑاسی اورمسرورانور کے اکائونٹس سے بھاری رقوم کی منتقلی کا جواب دینے تک اسمبلی میں تقریر کاکوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔