اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):آئی ٹی ایف عالمی جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے بوائز ڈبلز فائنل میں ڈیو کنبارگیمٹھ اور اریلا کیارا جبکہ گرلز ڈبلز کے فائنل میں مونیسا اور میلیسا نے کامیابی حاصل کرلی۔اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئی ٹی ایف عالمی جونیئر ٹینس چیمپین شپ میں گرلز ڈبلز اور بوائز ڈبلز کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے۔
بوائز ڈبلز کے فائنل میں روس کے ڈیو کنبارگیمٹھ اور ترکی کے اریلا کیارا نےروس کے نیکتا اور روسلان کو 6-3، 4-6 اور 11-9 سے ہرا دیا۔گرلز ڈبلز کے فائنل میں ازبکستان کی مونیسا اور ترکی کی میلیسا اگر نے روس کی اندرا ازابیلا سربو اور روس کی الگا سورو چیکنا کو 6-1 2-6 اور 10-6 سے شکست دے دی۔