وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

56

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار و دیگر اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اورمرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی ہے۔