صارفین راست موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے اکائونٹس میں رقوم بھیج اور وصول کر سکیں گے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

143

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صارفین راست موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے اکائونٹس میں رقوم بھیج اور وصول کر سکیں گے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ بینک کی جانب سے تیار کیے گئے پاکستان کے پہلے انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم "راست”کا اجراء کر دیا ہے ۔اس پروگرام کا مقصد انفرادی ادائیگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صارفین راست موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے اکائونٹس میں رقوم بھیج اور وصول کر سکیں گے۔