پیپلزپارٹی نے 70ء کی دھائی میں نیشنلائزئشن نہ کی ہوتی تو آج ہم عالمی اقتصادی طاقت ہوتے،رضاربانی جیسے بزرجمہروں کے مشوروں نے ملکی اداروں کا بیڑا غرق کیا ،،چوہدری فواد حسین

129

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رضاربانی فرماتے ہیں کہ پی آئی اے کے علاوہ کسی ائیر لائین کو اندرون ملک پروازوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، یہ لوگ ابھی تک مارکسزم میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے 70ء کی دھائی میں نیشنلائزئشن نہ کی ہوتی تو آج ہم عالمی اقتصادی طاقت ہوتے۔ ایسے بزرجمہر ہی تھے جن کے مشوروں نے ملکی اداروں کا بیڑا غرق کیا۔