وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافی غلا م اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس

96

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی غلا م اکبر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنےتعزیتی پیغا م میں وزیراعظم نے کہا کہ دہائیوں پر محیط صحافت کے سفر میں غلام اکبر نے اعلیٰ صحافتی اقدار کو بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ غلام اکبر کی سیاسی بصیرت اور قلم کے ذریعے انصاف کے لئے جدوجہد ان کی صحافت کا خاصہ رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ غلام اکبر کی صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے لئے دعا گو ہیں۔