ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 7.4 فیصدکی نموریکارڈ

91
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکے اشاریہ (ایل ایس ایم) میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، دسمبرکے مہینہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں دسمبر2020 کے مقابلہ میں 6.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

جن صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ان میں پٹرولیم مصنوعات، سگریٹ سازی، سوتی ملبوسات، سوتی دھاگا، پیپراینڈبورڈ، سوڈاایش،گلاس پلیٹس اینڈشیٹس، سٹیل وفولاد، آٹوموبائل، گارمنٹس، فرنیچر، فٹ بال، کوکنگ آئل، مشروبات، وولن اورکارپٹ یارن، نیٹنگ وول، لیکوئیڈزوسیرپ، ٹوائلٹ سوپ، مختلف کیمکلز، بھاری مشینری آلات، پاورلومز، ریفریجریٹرز وڈیپ فریزرز، ائیرکنڈیشنرز، برقی پنکھے، الیکٹرک میٹرز، سویچ گئیرز، سٹوریج بیٹریز اورسائیکلز زشامل ہیں۔

اس کے برعکس چینی، پٹ سن سے بنی اشیا، کھادیں، سیمینٹ، بس، موٹرسائیکلز، تولیوں، بناسپتی گھی، نیٹنگ وول، اپرلیدر، کیپسول، انجکشن، سوپ وڈیٹرجنٹس، پینٹ و وارنش، ماچس، سائکلزٹائرز وٹیوبز، ویٹ تھریشرز، الیکٹرک ٹرانسفرمرز اورٹی وی سیٹوں کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پیٹرولئیم گروپ میں موٹرسپرٹ، ہائی سپیڈڈیزل اورفرنس آئل کی پیداوارکم ہوئی ہے اس کے برعکس ایل پی جی، جیٹ فیول آئل، سالوینٹ نپھاتا، لبریکیٹنگ آئل، اورجیوٹ بیچنگ آئل کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔