ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان

111

ٹوکیو ۔ 17 نومبر (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ میں مندی کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں حصص کی قیمتوں میں 0.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 80.71 پوائنٹس کی کمی سے 17781.50 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 0.51 فیصد یا 7.18 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1414.47 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔