برازیل،شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد146ہو گئی،191لاپتہ

94

برازیلیا۔20فروری (اے پی پی):برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر146 تک پہنچ گئی ہے، 191افراد لاپتہ ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے برازیل کی سول ڈیفنس ایجنسی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں شدید بارشوں،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 146تک پہنچ گئی ، 191سے زیادہ لاپتہ اور 24کو بچالیا گیا ہے،لاپتہ افراد کی تلاش اور بچائو کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلا ب سے متعددمکانات تباہ اورکئی گاڑیاں سیلاب کی نذر ہوگئیں اس کے علاوہ متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تقریبا14ریاستوں نے امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھیجی ہیں،توقع ہے کہ حکومت متاثرہ علاقے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے تقریباً 95 ملین امریکی ڈالر جاری کرے گی۔ادھر،برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے آفت زدہ علاقے کا فضائی دورہ کیا اور فوری امدادی اقدامات کا حکم دیا۔