راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):پاکستا ن ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام سالانہ6روزہ آل پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ اتوار کو شروع ہوگئی جس کاافتتاح مہمان خصوصی ایئرکموڈور وسیم احمدخان ڈائریکٹرایوی ایشن پراجیکٹس نے کیا۔ یہ چمپیئن شپ 25فروری تک جاری رہے گی اوراس میں ملک بھرسے ٹین پن باؤلنگ کے سینکڑوں کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چمپیئن شپ کے میزبان پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدراعجازالرحمن ہیں ۔
اس سلسلے میں راولپنڈی کے جناح پارک کے سٹی کلب میں خصوصی تقریب منعقدکی گئی کمپئرنگ کے فرائض ناصراسلم راجہ اور ماہین نے اداکئے ۔ تقریب میں راولپنڈی کے ٹین پن باؤلنگ کے مرداورخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرکموڈور وسیم احمدخان نے کہاکہ اس چمپیئن شپ کاافتتاح میرے لئے ایک اعزازہے، یہ ایک دلچسپ کھیل ہے جوملک بھرکے مرداورخواتین میں بے حدمقبول ہے ، اس کھیل کے فروغ کے لیے اعجازالرحمن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ہونے والی یہ چمپیئن شپ اسے مزیدمقبول بنانے میں مددگاراورمعاون ثابت ہوگی ۔
میزبان اعجازالرحمن نے ملک بھر سے آۓ ئے ۓ کھلاڑیوں , سپانسرز اور مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اس کھیل کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے ، اگرحکومت دیگرکھیلوں کی طرح اس کھیل کی بھی سرپرستی کرے توٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑی نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیابھرمیں اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کانام بلندکرنے کے علاوہ پاکستان پرچم کی عزت ووقارمیں اضافہ کریں گے اوردنیابھرکے ممالک میں پاکستان کے امیج کومزیدبہتربنانے میں اپناکرداراداکریں گے ۔
اس سے قبل اس چمپیئن شپ کے سپانسرکنگڈم ویلی کے غلام مرتضیٰ السادات مارکیٹنگ کے سیدسادات حسین شاہ نے خطا ب کرتے ہوئے تقریب میں موجود کھلاڑیوں کویقین دلایاکہ وہ ٹین پن باؤلنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے ہرممکن تعاون کاسلسلہ جاری رکھیں گے اوراپنے آنے والے تمام پراجیکٹس میں ٹین پن باؤلنگ کھیلنے کی سہولت کوشامل کریں گے ۔
اس موقع پرسپانسرکرنے والے اداروں کے سربراہوں اوراعجازالرحمن نے دستخط کئے ، دیگرسپانسراداروں میں ڈی ایچ اے گوجرانوالہ اورمیاں مارکیٹگ شامل ہیں ۔ اس موقع پر شرکاء کومحظوظ کرنے کیلئے ابھرتے ہوئے ۓ نوجوان گلوکار دانیال الرحمن نے اپنے نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ فیڈ ریشن کی سیکر ٹری اقرا نےتمام شرکاء کاآمدپرشکریہ اداکیا۔ چمپیئن شپ کافائنل 25فروری کوسٹی کلب جناح پارک میں ہوگا۔