عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ،جلد مہنگائی کے عذاب سے نجات حاصل کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیں گے،عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست دیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

76
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ،جلد مہنگائی کے عذاب سے نجات حاصل کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیں گے،عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست دیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

لاہور۔21فروری (اے پی پی):تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،جلد مہنگائی کے عذاب سے نجات حاصل کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیں گے۔پارٹی تنظیم سازی کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست دیں گے۔

اپوزیشن منفی ہتھکنڈوں سے ملک میں ترقی کے سفر کو روک نہیں سکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر و صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود ، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف پنجاب راجہ یاسر ہمایوں ،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ اور دیگر رہنما فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وزرا ،ممبران اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز،سیاسی رہنماوں اور کارکنوں سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کے سلسلے میں مشاورت کیلئے پہنچے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آئی ہے اور اس کا منشور ہی عوام کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریلیف دینا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج حکومت عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔

ایک طرف احساس پروگرام کے تحت لاکھوں افراد کی مالی معاونت کی جا رہی ہے اور دوسری طرف قومی صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بالکل مفت فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے مختص کے گئے ہیں ۔اسی طرح حکومت نے انفراسٹرکچر کی بہتری ، کسانوں کیلئے زرعی آلات، ادویات اور بیجوں کی خریداری کے لیے سبسڈی،مزدورں کیلئے مزدور کارڈ اور چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی،طالب علموں کے لیے تعلیمی وظائف اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بیشمار دوسرے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پورے ملک میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اور وہ خود مختلف شہروں کا دورہ کر کے پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی ورکرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔اور جلد پورے ملک میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا اور پارٹی ایک مربوط حکمت عملی سے آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور اپوزیشن کی منفی سوچ کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی۔