پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر افسوس کا اظہار

100
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان کی ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت

کوئٹہ۔22فروری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے ایک اور بہادر جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر مٹھی بھر دہشت گرد امن سبوثاژ نہیں کرسکتے۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز کےساتھ کھڑی ہے۔