وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ممبران پاکستان بار کونسل چوہدری اشتیاق احمد خان اور منیر کاکڑ کی ملاقات

121
وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ممبران پاکستان بار کونسل چوہدری اشتیاق احمد خان اور منیر کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ممبران پاکستان بار کونسل چوہدری اشتیاق احمد خان اور منیر کاکڑ نے منگل کے روز وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ جو ترامیم پیکا قانون میں کی گئی ہیں ان کے ذریعے ییلو جرنلزم کا خاتمہ ممکن ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیکا قانون میں ترامیم سے فیک نیوز کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

جو ترامیم پیکا قانون میں کی گئی ہیں غلط اور گمراہ کن خبروں کے تدارک کے لیے اشد ضروری تھیں۔جو لوگ اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ عوام تک سچی خبر کی رسائی میں رکاوٹ ہیں اور من گھڑت خبروں کو پھیلانے میں مددگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف قائم کردہ ڈس انفو لیب کی طرز کی من گھڑت خبروں کا خاتمہ اس قانون سے ممکن ہوگا۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، سچے معاشرے کی بنیاد میڈیا ڈالے گا اور پیکا کا نیا قانون اس میں مدد کرے گا۔