اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے جاری کردہ ملک کےمختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16300کیوسک اور اخراج 16300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد3900 کیوسک اور اخراج3900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10800کیوسک اور اخراج60000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11400کیوسک اور اخراج 10000کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1392.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1122.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.865 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔