وفاقی وزیر کامران مائیکل کا حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

138

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینٹر کامران مائیکل نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سینیٹ میں اے این پی کے سابق پارلیمانی لیڈر حاجی محمد عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے حاجی محمد عدیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔