ایگا شیواٹک نے قطر اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

62
Tennis Championship
Tennis Championship

دوحہ۔27فروری (اے پی پی):ایگا شیواٹک نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے اینت کونٹاویٹ کو شکست دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پولینڈ کی ایگا شیواٹک نے ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا، یہ ان کے کیریئر کا چوتھا ٹائٹل ہے۔