آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نغمہ جاری

65
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):27 فروری پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 برس مکمل ہونے پر اس میں حصہ لینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے جبکہ اسکی عکسبندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔

یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔