وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

129

اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ترک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر اجلاس کے بائیکاٹ سے عمران خان اوران کی جماعت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے داعش کے متعلق درست کہا ہے کہ اس سے عالم اسلام کو خطرہ ہے ۔ ترک صدرکی بات شواہد کے مطابق کی ہے کہ مغربی تنظیموں کی طرف سے داعش کو مدد مل رہی ہے جس سے اسلامی ممالک متاثر ہو رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوراس کے سربراہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جس سے ترک صدر نے خطاب کرنا تھا ، کا بائیکاٹ کیا۔اس سے عمران خان کا اصل چہرہ سب کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔عمران خان نے ہمیشہ منفی سیاست کی ۔