صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بابراعوان سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی

107

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کے گھر گئے اور ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے مرحوم کیلئے مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔