اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان منگل کوایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء شفقت محمود، فواد احمد، غلام سرور خان، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق ہیں۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر اعظم کوصوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔وزیر اعظم ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں کریں گے۔