اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اسلامو فوبیا کے خلاف موقف ، موسمی تغیرات کے منفی اثرات کم کرنے کے اقدامات اور کورونا وائرس کی عالمگیر وباپر ان کے رسپانس میں کامیابی اور سماجی تحفظ وغیرہ کے اقدامات کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو بین الاقوامی کوریج ملی ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بین الاقوامی سطح پر دولت چرانے ، بیرون ملک غیرقانونی جائیدادیں رکھنے اور کرپشن کے ذریعہ دولت اکھٹی کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فرق مزید واضح ہورہا ہے۔