سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،سندھ کے نوجوانوں نے تبدیلی کا علم اٹھا لیا ، بزرگوں کی دعائیں ساتھ ہیں، ہماری کامیابی یقینی ہے ،وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیرپور کے علاقےٹنڈو مستی میں خطاب

54

سکھر ۔1مارچ (اے پی پی):وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے خیرپور کے علاقےٹنڈو مستی میں "سندھ حقوق مارچ” کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ۔

سيد غوث علی شاہ اور ارباب غلام رحیم آج اس چوک پر کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ حالات بدل رہے ہیں ۔سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے۔ سندھ کے حکمران جابر ہیں۔ انہوں نے جبر قائم کر رکھا ہے۔ یہاں ایک نوجوان رو رہا ہے کہ ان کے چار لوگ قتل کر دئیےاور اس کو بھی گولی لگی ہوئی ہے۔

یار محمد منگنیجو پر 28 مقدمے درج ہیں۔ انهوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں نے تبدیلی کا علم اٹھا لیا ہے، بزرگوں کی دعائیں ساتھ ہیں، ہماری کامیابی یقینی ہے جس کو دیکھ کر پی پی پی والے گھبرانے لگے ہٸیں۔کل رات انہوں نے لاڑکانہ کے جناح باغ میں ہمارا جلسہ ناکام کرنے کیلئے گٹر کا پانی چھوڑا، ہمارے کارکنان نے صفاٸ ئی کردی پھر سب نے ہمارے جلسے کی کامیابی دیکھی۔ کارکنان نواب شاہ پہنچ کر زرداری مافیا کو بتاٸیں اب ان کے گھبرانے کے دن شروع ہوچکے۔

پی پی پی ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب مانگنے نکلی ہے، ہم حساب دینگے مگر آپ بھی پندرہ سالوں کا حساب دیں۔ انهوں کہا کہ شب معراج کی رات عمران خان نے پیکیج کا اعلان کیا 10 روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کردی، 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی کردی، آئی ٹی صنعت سے ٹیکس ختم کردیا، کسانوں کو بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کیا اور نوجوانوں کو انٹرن شپ دینے کا بھی اعلان کیا، مگر پی پی پی اس بات پر بھی ناراض ہے کیوں کہ اب ان کے لانگ مارچ جاری رکھنے کا جواز ختم ہوگیا۔

سندھ میں صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں مگر سندھ حکومت رکاوٹ بن رہی ہے۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم ، سينئر سياستدان سيد غوث على شاه و ديگر رہنما مارچ میں شامل تھے۔