چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آ زاد کی سربراہی میں علماءکے وفد کی آر پی او ملتان سے ملاقات

74
دنیا کی تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت نبویﷺ کی پیروی میں ہے، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ملتان۔2مارچ (اے پی پی):چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آ زاد کی سربراہی میں علماءکے وفد نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر، مولانا خضر حیات، میاں اجمل عباس، خالد شفقت بھٹہ اور دیگر علماءکرام م موجود تھے۔

اس موقع پر مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور بین المسالک رواداری ،مثبت رویوں کے فروغ کے لیے علماءکرام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہے ہیں۔

جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے یہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے بین المذاہب ہم اہنگی،اتحاد بین المسلمین اوررواداری کے فروغ میں علماءکا کردار بہت اہم ہے انہوں نے کہاکہ اسلام اخوت بھائی چارے کا بھی درس دیتا ہے۔