پاکستان کی جانب سے چمن باڈر کے راستے افغانستان کوخوراک کی کمی پورا کرنے کیلئے 1500 ٹن گندم فراہم کردی گئی

183

چمن۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے چمن باڈر کے راستے افغانستان کو خوراک کی کمی پورا کرنے کیلئے 1500 ٹن گندم ڈپٹی کمشنر چمن جناب جمعداد مندوخیل نے افغان وفد کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ پاکستان ہر وقت اپنے برادر ہسمائیہ ملک افغانستان کو ہر وقت جذبہ خیر سگالی کے تحت خوراکی اور ادویات پر مشتمل امداد فراہم کیلئے تیار رہتا ہے۔

افغان وفد کے سربراہ محکمہ زراعت کے نمائندے محمد صادق نے حکومت پاکستان کی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ۔

انھوں نے کہا دنیا میں حالات بدل چکے ہیں اسلئے اب تمام ممالک اپنی سیاست اور خارجہ پالیسیوں میں تبدیلیاں لارہے ہیں اسلئے اب دنیا اور ہمسائیوں کو بھی افغانستان کے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔