کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے، چوہدری فواد حسین

111
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏چھ سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر ‎کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا، کلبھوشن بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔