پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

116

راولپنڈی۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا ، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے 8 مارچ تک پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کے لئے فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میں منعقد ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ون ڈے 29 مارچ کو، دوسرا ون ڈے 31 مارچ کواور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ 5 اپریل کو واحد ٹی 20 راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔