آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو 24 سال بعدپاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

83

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کے عوام ہمیشہ سے کرکٹ سے انتہائی محبت کرنے والے لوگ ہیں جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ان کیلئے ہمیشہ قابل تعریف رہی ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے آسٹریلوی ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم دورہ آسٹریلیا کے دوران دلچسپ اور بہترین مقابلہ کی حامل سیریز دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا