صومالیہ کے وزیر خارجہ عبد السید ایم علی کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون

100
صومالیہ کے وزیر خارجہ عبد السید ایم علی کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):صومالیہ کے وزیر خارجہ عبد السید ایم علی نے ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ نے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لیے دعا اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی برادر عوام کے ساتھ صومالیہ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار یکجہتی پر صومالیہ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔