امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پی این سی اے میں نمائش ”اوپن فیلڈ“ کا افتتاح

105
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19نومبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ نے پی این سی اے میں پاکستان کے عصری فن پاروں کی ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ تصویری نمائش میں جس کا موضوع ”اوپن فیلڈ“ تھا، پاکستان بھر سے 80 سے زیادہ نوجوان مصوروں کے فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔ نمائش کے لئے امریکی سفارتخانہ نے مالی تعاون کیا تھا۔ امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی فنکاروں کی بھرپورتوانائی اور ان کی پاکستان کے تخلیقی ورثے کومحفوظ کرکے عصرِحاضر کے فنی اظہار کے نت نئے انداز میں پیش کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔