لاہور۔10مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کی فلاح کیلئے ترقیاتی اور سماجی تحفظ کے منصوبے شروع کئے ہیں، کموڈٹی سُپر سائیکل کے باوجود حکومت نے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا اور گورننس کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ کا جدید نظام متعاوف کرایا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےصوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ پنجاب کے سربراہ فضیل آصف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔