ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،, چار بچے شہید

161

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت چار بچے شہید ہوگئے۔ پاکستانی فوجی دستوں نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا منہ توڑ جوب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کے سنہالہ گاوں میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار سالہ رابیعہ، سات سالہ فائزہ،آٹھ سالہ شازیہ اور سولہ سالہ شہزاد شہید ہوگئے جبکہ چوبیس سالہ محمود زخمی ہوا ہے۔درایں اثناءبھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر میں بھی بلااشتعال گولہ باری اور ایل اوسی پر بھمبر سیکٹر میں دو مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاکستانی فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گوالہ باری کا منہ توڑ جوب دیا۔