کوئٹہ فاطمہ جناح روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ دو اہلکار جاںبحق

100
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

کوئٹہ۔19نومبر (اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک ایف سی اہلکارسمیت ایک پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ دو ایف سی اہلکار اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پر مسلح افرادنے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں فرنٹیئرکور بلوچستان کے ایک کانسٹیبل اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ،پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاںزخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہے ۔