حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ،گورنرسندھ عمران اسماعیل

87
حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ،گورنرسندھ عمران اسماعیل

کراچی ۔12مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مضبوطی سے کھڑی ہے،پی ٹی آئ کی حکومت نہ صرف موجودہ مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ سال انتخابات میں بھی پی ٹی آئ کامیاب ہوگی، وزیر اعظم فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں ہیں۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب اوربعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ فلاحی ادارے انسانیت کی خلوص نیت سے خدمت کررہے ہیں جس میں میمن برادری پیش پیش ہے ۔

حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام متعدد آنکھوں کے علاج کے حوالے سے مفت کیمپس لگائے گئے ہیں جس کے ذریعے لاکھوں افراد کا علاج معالجہ ممکن بنایا گیا ہے۔ حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اور دیگر این جی اوز جو فلاح و بہبود کے کاموں سے منسلک ہیں وہ تمام لائق تحسین ہیں۔